کراچی میں بینک لوٹ لیا گیا ، ملزمان کس طرح داخل ہوئے اور کتنے پیسے لے اُڑے ؟ بڑی خبر آ گئی 

کراچی میں بینک لوٹ لیا گیا ، ملزمان کس طرح داخل ہوئے اور کتنے پیسے لے اُڑے ؟ ...
کراچی میں بینک لوٹ لیا گیا ، ملزمان کس طرح داخل ہوئے اور کتنے پیسے لے اُڑے ؟ بڑی خبر آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مسلح افراد بینک لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 17 میں پیش آئی ، جہاں پانچ سے چھ ملزمان اسلحہ تھامے بینک میں داخل ہوئے ، سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا اور اسلحہ کے زور پر کیش کاونٹر سے دس لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تمام ملزمان گاڑی پر سوا ر ہو کر بینک آئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیاہے اور ایس ایس پی کا کہناہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -