"سموگ کے باعث ایمرجنسی نافذ کرکے سکول ، نجی دفاتر کتنے عرصے کیلئے بند کیے جاسکتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ نے عندیہ دے دیا

"سموگ کے باعث ایمرجنسی نافذ کرکے سکول ، نجی دفاتر کتنے عرصے کیلئے بند کیے ...

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث سکول اور نجی دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا عندیہ دیدیا ، عدالت نے کہا کہ سموگ کے باعث ایک ہفتے کی موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑ سکتی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ،  ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ سموگ کے خلاف اقدامات سے گزشتہ چند روز سے حالات میں بہتری آئی ہے ،  ہمیں ایک ہفتے کی مہلت دے دیں ، صورتحال مزید اچھی ہو جائے گی ۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت سے موٹر وے پولیس کو انٹر چینج ٹوک ٹیکس  پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں بنانے سے متعلق مناسب حکم دینے  کی بھی درخواست کی ۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہر کی حدود میں سموگ بہت پھیلی ہوئی ہے ، عدالت نے ٹریفک میں بہتری پر ٹریف پولیس کی تعریف بھی کی ۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -