لاہور میں نجی یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ کو اغواءکر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، افسوسناک خبر 

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ کو اغواءکر کے جنسی زیادتی کا نشانہ ...
لاہور میں نجی یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ کو اغواءکر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، افسوسناک خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواب ٹاﺅن سے نجی یونیورسٹی کی نوجوان طالبہ کو اغواءکر نے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاو¿ن کی نجی یونیورسٹی میں بی ایس انگلش کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اسے عون نامی ملزم نے پستول تان کر اغوا کیا اور زبردستی ایکسپو کے پاس ایک گھر میں لے گیا، جہاں ملزم نے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔