"1200 ارب کے کورونا فنڈ میں سب نے اپنا حصہ وصول کیا" پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں تہلکہ خیز انکشاف

"1200 ارب کے کورونا فنڈ میں سب نے اپنا حصہ وصول کیا" پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس ...

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں کورونا فنڈ زکے 1200 ارب روپے میں خورد برد کا انکشاف ہوا۔ 

چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ  کورونا فنڈ فرنٹ لائن ورکرز کیلئے تھا لیکن پاکستان میں سب نے اپنا اپنا حصہ لیا،  1200ارب کا کورونا فنڈ کے استعمال میں خورد برد سامنے آئیں اور سیکرٹری فنانس یوسف خان کو اس حوالے سے کچھ معلومات نہیں تھیں۔

 کمیٹی نے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ پیراز کا جائزہ بھی لیا ، چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہاکہ پاکستان فرنیچر کمپنی لمیٹڈ میں بہت زیادہ گڑبڑ ہوئی اور پیسے کھائے گئے۔ وزارت صنعت حکام کی جانب سے کہا گیاکہ  کمپنی کو نقصانات کے باعث بند کر دیا گیا ہے اس میں کام نہیں ہو رہا، کمپنی میں کرپشن کے ذمہ داروں پر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔

کمیٹی نے 10 دن میں کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

قومی -