نور مقدم قتل کیس میں اے ایس آئی محمد زبیر نے بطور گواہ عدالت میں بیان دیدیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نور مقدم قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی ، اے ایس آئی محمد زبیر نے بطور گواہ عدالت میں بیان دیا ۔
اے ایس آئی محمد زبیر نے عدالت کو بتایا کہ 20 جولائی کی شام 7 بجے مجھے فون پر اطلاع ملی ، میں کانسٹیبل عابد ، ہیڈ کانسٹیبل اعتزاز کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچا جہاں مکان نمبر سات میں داخل ہو کر اوپر کی منزل کے آخری کمرے میں پہنچا تو وہاں کچھ لوگ پہلے سے موجود تھے ، کمرے میں خاتون کی لاش پڑی ہوئی تھی ، چار سے پانچ افراد نے ملزم ظاہر جعفر کو قابو کیا ہوا تھا ، یہ لوگ ہمیں دیکھتے ہی نکل گئے اور ہم نے ملزم کو قابو کرلیا۔
اے ایس آئی محمد زبیر کے مطابق ملزم نے اپنا نام ظاہر بتایا اور لڑکی کا نام نور مقدم بتایا ، لڑکی کےو الد شوکت مقدم کا فون نمبر بھی ملزم ظاہر نے ہمیں دیا۔