بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ، شیری رحمان 

بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ، شیری رحمان 
بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ، شیری رحمان 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ، حکمران ملک کو بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک بھر میں مسلسل برھتی ہوئی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا گیا ،  شیری رحمان نے کہا کہ منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی،آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال میں آٹا 10.26 ، گھی 58.28 اور کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا ،ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 47.87 اور پیٹرولیم مصنوعات 40.81 فیصد اضافہ ہوا ۔

مزید :

قومی -بزنس -سیاست -