اسلام آباد والو! کیا آپ پاک ویلز کار میلہ کیلئے تیار ہیں؟

اسلام آباد والو! کیا آپ پاک ویلز کار میلہ کیلئے تیار ہیں؟
اسلام آباد والو! کیا آپ پاک ویلز کار میلہ کیلئے تیار ہیں؟

  

اسلام آباد (پروموشنل ریلیز) ہم اپنے صارفین سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے کتنی بار ایسی جگہ کی خواہش کی ہے جہاں آپ اپنی گاڑی لے کر موقع پر ہی فروخت کر سکیں؟ کیا آپ کی خواہش نہیں کہ آپ کے پاس کوئی ایسی جگہ ہو جہاں آپ جا کر ہزاروں کی تعداد میں موجود گاڑیوں میں سے اپنی پسند کی کوئی گاڑی خردی سکیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ایونٹ کے بارے بتائیں گے کہ جہاں آپ گاڑی بیچنے کے ساتھ ساتھ اپنی من پسند گاڑی خرید بھی سکتے ہیں۔

پاک ویلز ایک بار پھر آپ کی اِس خواہش کی تکمیل کے لیے اسلام آباد میں کار میلے کا انعقاد کر رہا ہے۔

کب: کار میلہ 5 دسمبر 2021 بروز اتوار

کہاں: 2F2F کارٹنگ، لیک ویو پارک، اسلام آباد

اوقات: صبح 9 بجے سے شام 6 بجے

کار بیچنے کی منصوبہ بندی

 اگر آپ اسلام آباد میں اپنی گاڑی بیچنا چاہتے ہیں تو پاک ویلز کار میلہ میں تشریف لائیں جہاں آپ کو مندرجہ ذیل سہولتیں دی جائیں گی:

• آپ اور آپ کی گاڑی کے لیے مخصوص جگہ

• ہزاروں سنجیدہ خریدار

• آپ کی گاڑی کی حالت بارے جاننے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ایک کار معائنہ ٹیم

• آپ کی درآمد شدہ کار کی نیلامی شیٹ کی تصدیق کے لیے پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم 

اس کے علاوہ آپ کو اس کار میلہ میں ہر وہ چیز ملے گی جو آپ کی گاڑی کو اچھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے ضروری ہے۔ لہذا، اسلام آباد میں گاڑیوں کی فروخت کا بہترین موقع ضائع نہ کریں۔ ابھی اپنی جگہ رجسٹر کریں۔

کیا آپ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں؟

اس کار میلہ میں آپ کو سیڈان، ہیچ بیک، ایس یو وی، جیپ سمیت ہر سمیت ہر وہ چیز دیکھنے کو ملے گی جو پہیوں پر چلتی ہے۔ آپ کو کار میلہ اسلام آباد میں گاڑیوں کے سینکڑوں آپشنز ملیں گے۔ اس کے علاوہ گاڑی خریدنے والے صارفین کیلئے ذیل میں درج سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی۔

• سیکڑوں پرائیویٹ سیلرز

• پاک ویلز کی جانب سے تصدیق شدہ اور معائنہ شدہ ہزاروں برائے فروخت گاڑیاں 

• 30 دن/1000 کلومیٹر وارنٹی والی گاڑیاں

• تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ پاک وہیلز کی تصدیق شدہ گاڑیاں

• نیلامی کی تصدیق شدہ شیٹس کے ساتھ درآمد شدہ گاڑیاں

اس ایونٹ پر ہم گاڑیاں بیچنے اور خریداروں کو ایک ہی چھت کے نیچے لا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہمارے تیسرے کار میلے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ ہم آپ کا انتظار کریں گے!

2019 میں ہونے والے پاک کار میلہ کی جھلکیاں یہاں دیکھیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -