پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی، ایم کیو ایم پاکستان 

پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی، ایم کیو ایم ...
پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی، ایم کیو ایم پاکستان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی ،  شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل نا انصافی ہو رہی ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی شہری علاقوں سے امتیاز روا رکھا گیا، نیابلدیاتی نظام سندھ پرمسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، کیا پیپلزپارٹی کےآنےسےپہلےسندھ کی یہی حالت تھی؟، کراچی کےخون پسینےکی کمائی سےملک چلتاہے۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سارے اختیارات واپس لیے جارہے ہیں،چیف جسٹس کراچی کی بہتری کےلیے احکامات جاری کریں ، سندھ میں بدعنوانی کی گواہ توپوری دنیا ہے ۔