پاکستان سے براہ راست پہلی پرواز سعودی عرب روانہ، اگلی فلائٹس کب اور کہاں سے اڑان بھریں گی؟ بڑی خوشخبری

پاکستان سے براہ راست پہلی پرواز سعودی عرب روانہ، اگلی فلائٹس کب اور کہاں سے ...
پاکستان سے براہ راست پہلی پرواز سعودی عرب روانہ، اگلی فلائٹس کب اور کہاں سے اڑان بھریں گی؟ بڑی خوشخبری

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان سے پہلی براہ راست پرواز سعودی عرب روانہ ہو گئی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سعودی ایئر لائن کی پرواز 231 مسافروں کو اسلام آباد سے لے کر سعودی عرب کی جانب روانہ ہوئی ، سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اگلے ہفتے لاہور ،کراچی ،ریاض اور جدہ کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوں گی، تین لاکھ پاکستانی واپس سعودی عرب جانے کے منتظر ہیں ۔سعودی سفیر نے کہا ک سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -