نو ر مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر، کیا موقف اختیار کیا گیا ؟جانئے 

نو ر مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر، کیا موقف ...
نو ر مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر، کیا موقف اختیار کیا گیا ؟جانئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفرکے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نورمقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی۔ ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی۔

اسلام آباد کی رہائشی نور مقدم کو رواں سال 20 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ نور مقدم کے قتل کی ایف آئی آر ا±ن کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی جس میں مقتولہ کے دوست ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -