"بلاول کے پاس بینظیر کی زنجیر کا آخری کنڈا ہے جو کھڑکھڑا رہا ہے"

"بلاول کے پاس بینظیر کی زنجیر کا آخری کنڈا ہے جو کھڑکھڑا رہا ہے"

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ بینظیر بھٹو  چاروں صوبوں کی جو زنجیر دیکر گئی تھیں آج بلاول بھٹو کے پاس اس کا آخری کنڈا ہے جو کھڑکھڑا رہا ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ بلاول بھٹو کی گزشتہ روز کی شعلہ بیان تقریر  اور سیاست کے پیچھے بے نامی اکاؤنٹس اور اربوں کی جائیدادیں ہیں ، ان کے پاس ایسا کون سا الہ دین کا چراغ ہے جو یہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں ۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پی پی نے روٹی کپڑا اور مکان سے شروع  ہونے والا سفر گندہ ہے پر دھندہ ہے پر ختم کر دیا ، این اے 133 میں آج ووٹوں کیلئے نوٹ چل رہے ہیں ، پی پی اور ن لیگ  ووٹ خرید رہی ہیں ۔

مزید :

سیاست -علاقائی -پنجاب -