سنگل اتھارٹی رجسٹریشن ہونی چاہئے ، ایک بار اجازت ملنے کے بعد چیلنج نہیں ہونی چاہئے ، چیئرمین آباد

سنگل اتھارٹی رجسٹریشن ہونی چاہئے ، ایک بار اجازت ملنے کے بعد چیلنج نہیں ہونی ...
سنگل اتھارٹی رجسٹریشن ہونی چاہئے ، ایک بار اجازت ملنے کے بعد چیلنج نہیں ہونی چاہئے ، چیئرمین آباد

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز  (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سنگل اتھارٹی رجسٹریشن ہونی چاہئے ، ایک بار اجازت ملنے کےبعد چیلنج نہیں ہونی چاہئے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شیخانی نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ سے ملاقات بہت اچھی رہی ،  ہم صرف سندھ حکومت سے قانون مانگ رہے ہیں ، آج وزیر اعلی سے کراچی کے ماسٹر پلان پر بات ہوئی ،ہم نے سنگل اتھارٹی  رجسٹریشن کا مطالبہ رکھا  تا کہ ایک بار اجازت مل جائے تو دوبارہ چیلنج نہیں ہونا چاہئے ، وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ  جائز مسائل کا حل نکالیں گے ۔

محسن شیخانی نے کہا کہ  پنجاب میں اس طرز کی اتھارٹی کام کر رہی ہے ، سندھ میں بھی یہ ہو تو ہی معاملات آگے چل سکتے ہیں ،قانون کے مطابق چیزوں کو بہتر طریقے سے حل ہونا چاہئے ۔ ہم سے پنجاب کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر تعمیرات کے خواہشمند اداروں نے رابطہ کیا ہے اگر ہمیں یہاں ماحول اچھا نہیں ملتا تو مجبوراً ہمیں منتقل ہونا پڑے گا۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -