کنزیومر کوٹ کے جج سے بدتمیزی اور تشدد کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلا کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

کنزیومر کوٹ کے جج سے بدتمیزی اور تشدد کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلا ...
کنزیومر کوٹ کے جج سے بدتمیزی اور تشدد کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ بار نے وکلا کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ بار نے منڈی بہاوالدین میں کنزیومر کورٹ کے جج سے بدتمیزی کرنے والے وکلا کے لائسنس منسوخ کردئیے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے اعلامیہ کے مطابق منڈی بہاو الدین بار کے صدرزاہد یار گوندل، سیکرٹری یاسرعرفات، مطیع الرحمان رانجھا ایڈووکیٹ، ذیشان گوندل ایڈووکیٹ ،اورنگزیب گوندل ایڈووکیٹ  کے لائسنس معطل کرتے ہوئے ان کے دفاتر سیل کردئیے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار نے تمام وکلا کو 6 دسمبر کو طلب کیا ہے۔لاہور ہار کورٹ بار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بار اور بینچ میں کشیدگی کا باعث بنے گا۔

مزید :

قومی -