لاہور میں اتنے من مردہ مرغیاں پکڑی گئیں کہ جان کر لاہوریوں کے ہوش اڑ جائیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے 50 من سے زائد مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے راوی پل ناکہ پر مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق 50 من مردہ مرغیاں چائنہ سکیم سپلائی کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں اسماعیل، عارف اور عدیل شامل ہیں۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے ٹرک LEI:916کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور احسن یونس کا کہنا ہے کہ اپنے مفاد کے لیے معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
لاہور میں 50 من مردہ مرغی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو راوی پل ناکہ سے گرفتار کیا گیا۔#Lahore pic.twitter.com/SNa40eYv9I
— Crime World (@CrimeWorld5) December 1, 2021