ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا

ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا
ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا، دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر دووکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنالیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ بریتھ ویٹ 72 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں بلیک ووڈ نے 44 اور کائل مئیرز نے 36 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے رامیش مینڈس نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے اوپننگ بلے باز ناسنکا نے 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں پرمول نے پانچ جبکہ واریکین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا کی جانب سے ناسنکا 21 اوراسالنکا چار رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔دوسری اننگز میں سری لنکا کے دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

مزید :

کھیل -