کیا کہیں بارش کا بھی کوئی امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کردی

کیا کہیں بارش کا بھی کوئی امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کردی
کیا کہیں بارش کا بھی کوئی امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کی فی الحال سموگ سے جان چھوٹنے کی کوئی امید نہیں،   چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی سی بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے  رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ بلوچستان میں  موسم سرد اور خشک رہے گا۔  صوبہ سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینطیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں ہلکی دھند اورسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے دو ران شدید سردرہے گا۔ پشاور، مردان ، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈیرہ اسماعیل خان اور صوابی میں رات اورصبح کےاوقات میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کا امکان  ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ یہاں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سردرہےگا۔