گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر کا مبینہ اغوا، اصل کہانی سامنے آگئی

گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر کا مبینہ اغوا، اصل کہانی سامنے آگئی
گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر کا مبینہ اغوا، اصل کہانی سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ  سول لائن کے علاقہ سے  گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر محمد عظیم  کے اغوا کا مقدمہ اس کے بھائی نے درج کروایا تھا۔ڈاکٹر محمد عظیم کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا کہ  بھائی کے نمبر سے کال آئی مگر کوئی بولا نہیں ۔شبہ ہے کہ اسے اغوا کرلیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر عظیم گنگا رام ہسپتال میں ڈیوٹی کرتا تھا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹر عظیم گھر لوٹ آئے۔ڈاکٹر کے مطابق وہ  اپنے دوست کے گھر گیا،  رابطہ نا ہونے پر بھائی نے اغوا کا مقدمہ کروا دیا ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -