ایم جی موٹرزنے بالآخر لاہور میں اپنی ایم جی 5گاڑی ڈسپلے کر دی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم جی موٹرز پاکستان نے بالآخر لاہور میں اپنی ایم جی 5گاڑی ڈسپلے کر دی۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنی یہ گاڑی پیکجز مال میں ڈسپلے کی گئی ہے تاہم ایم جی کی ٹیم مخصوص اوقات میں محدود لوگوں کو ہی اس کار کو قریب سے دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔
پیکجز مال میں کمپنی کی دیگر گاڑیاں ایم جی ایچ ایس 2.0ٹی اے ڈبلیو ڈی اور ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی نمایاں جگہ پر ڈسپلے کی گئی ہیں تاہم ایم جی 5مال میں واقع کمپنی کی لاﺅنج میں لوگوں کی نظروں سے اوجھل کھڑی کی گئی ہے اور لاﺅنج کے دروازے وقفے وقفے سے محدود وقت کے لیے کھولے جاتے ہیں۔دروازے کھلنے پر بھی لوگوں کو کچھ فاصلے پر کھڑے رہ کر اس گاڑی کو دیکھنا ہوتا ہے۔