ویڈیو میں لوگوں کو اپنے زندہ ہونے کے متعلق بتانے والا یوٹیوبر افسوسناک طور پر موت کے منہ میں چلا گیا

 ویڈیو میں لوگوں کو اپنے زندہ ہونے کے متعلق بتانے والا یوٹیوبر افسوسناک طور ...
 ویڈیو میں لوگوں کو اپنے زندہ ہونے کے متعلق بتانے والا یوٹیوبر افسوسناک طور پر موت کے منہ میں چلا گیا

  

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ دن قبل اپنی 57ویں سالگرہ منانے اور ایک یوٹیوب ویڈیو میں لوگوں کو اپنے زندہ ہونے کے متعلق بتانے والا یوٹیوبر افسوسناک طور پر موت کے منہ میں چلا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یورپی ملک ناروے کے اس ٹور ایکوف نامی یوٹیوبرنے، جو یوٹیوب پر اپیٹر (Apetor)کے نام سے معروف تھا، پانچ دن قبل ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے کہا کہ ”میں مردہ نہیں ہوں، آج میں 57سال کا ہو گیا ہوں۔“ 

یہ ویڈیو پوسٹ کرنے کے محض پانچ دن بعد اس کی سچ مچ موت واقع ہو گئی۔ ٹور ایکوف یوٹیوب پر خاصا مقبول تھااور 12لاکھ لوگوں نے اس کا چینل سبسکرائب کر رکھا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایکوف ناروے کے ایک سیاحتی مقام پر ایک برفیلے پہاڑ سے پھسل کر گہری جھیل میں جا گرا تھا اور ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ عینی شاہدین نے ایکوف کو گرتے دیکھ کر ایمرجنسی سروسز کو کال کی تاہم ریسکیو ورکرز کے پہنچنے سے پہلے دیر ہو چکی۔ ایکوف کی پارٹنر ٹووے سکجروین کی طرف سے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے ایکوف کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -