ایسا بین الاقوامی تحفہ جو کہیں بھی کسی کو بھی دیا جائے تو ہمیشہ پسند ہی آتا ہے، جان کر بہت سے لوگوں کی زندگی آسان ہوجائے

ایسا بین الاقوامی تحفہ جو کہیں بھی کسی کو بھی دیا جائے تو ہمیشہ پسند ہی آتا ...
ایسا بین الاقوامی تحفہ جو کہیں بھی کسی کو بھی دیا جائے تو ہمیشہ پسند ہی آتا ہے، جان کر بہت سے لوگوں کی زندگی آسان ہوجائے
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کرسمس کے لیے جس شخص کے پاس سب کچھ ہو، آپ اسے کیا چیز تحفے میں دے سکتے ہیں؟ ایک تحقیقاتی سروے میں ماہرین نے تین ایسی چیزیں بتا دی ہے جو آپ ایسے شخص کے لیے خرید سکتے ہیں۔ دی سن کے مطابق یہ تین چیزیں چاکلیٹ، گفٹ باسکٹ اور گفٹ کارڈز ہیں۔ 
سروے میں شامل 58فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ چاکلیٹ ایک ایسا بین الاقوامی تحفہ ہے جو آپ کسی کو بھی دے سکتے ہیں اور لگ بھگ سبھی کو پسند آتا ہے۔ 50فیصد کا کہنا تھا کہ گفٹ باسکٹ کسی بھی شخص کو تحفے میں دی جا سکتی ہے اور 49فیصد نے گفٹ کارڈز کے حق میں رائے دی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ تحائف خریدنا بھی بہت آسان ہوتے ہیں اور اگر آپ کسی کی پسند و ناپسند کے بارے میں نہیں جانتے تو ایسے شخص کے لیے یہ تحائف بہترین ہو سکتے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -