امریکی لڑکی نے ایسے مقصد کیلئے شادی کا ڈرامہ رچا ڈالا کہ یقین نہ آئے

 امریکی لڑکی نے ایسے مقصد کیلئے شادی کا ڈرامہ رچا ڈالا کہ یقین نہ آئے
 امریکی لڑکی نے ایسے مقصد کیلئے شادی کا ڈرامہ رچا ڈالا کہ یقین نہ آئے
سورس: Tiktok/@dieschaklin

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں کو لوٹنے کے لیے جعلی شادی کرنے کی خبریں تو سننے کو ملتی رہتی تھیں مگراس امریکی لڑکی نے ایک ایسے مقصد کے لیے اپنی شادی کا ڈرامہ رچا ڈالا کہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

 دی سن کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @dieschakinپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ایک میسج کرنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی جعلی شادی کروا ڈالی تھی۔

اس ویڈیو میں لڑکی اپنی جعلی شادی کی تصویر بھی دکھاتی ہے جس میں وہ ایک دولہے کے ساتھ عروسی جوڑے میں ملبوس نظر آتی ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ اس نے اس جعلی شادی کے لیے عروسی جوڑا خریدا، ایک فرضی دولہے اور فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کیں اور دلہن بن کر فوٹوشوٹ کرواکے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کر دیں تاکہ اس کا سابق بوائے فرینڈ یہ تصویریں دیکھ کر اسے ایک میسج کر دے، جہاں سے ان دونوں کے مابین دوبارہ گفتگو کا آغاز ہو سکے۔لڑکی ویڈیو میں بتاتی ہے کہ اس نے اس جعلی شادی پر 2ہزار پاﺅنڈ خرچ کر ڈالے مگر اس کی خواہش بھی پوری نہ ہوئی کہ اس کے سابق بوائے فرینڈنے پھر بھی اسے میسج نہیں کیا تھا۔ لڑکی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -