موبائل پر پابندی، معروف اداکار کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت سے انکار

موبائل پر پابندی، معروف اداکار کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت سے ...
موبائل پر پابندی، معروف اداکار کا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت سے انکار
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کی تقریب کو انتہائی پرائیویٹ رکھنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جن میں موبائل فون پر پابندی بھی شامل ہے۔

کترینہ  اور وکی کوشل نے شادی کی تقریب میں موبائل فون پر پابندی عائد کی تو سینئر اداکار گجراج راؤ نے شادی میں ہی شرکت سے انکار کردیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر وکی کوشل کو مینشن کرتے ہوئے لکھا "سیلفی نہیں لینے دے گا تو میں نہیں آ رہا بیاہ میں۔"

گجراج راؤ فلموں میں مزاحیہ کردار نبھاتے ہیں اور حقیقی زندگی میں بھی ہنسی مذاق والی پوسٹیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پوسٹ بھی مذاق میں ہی کی ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی 7 سے 9 دسمبر کے دوران بھارتی ریاست راجستھان کے ایک قلعے میں منعقد ہوگی۔ اس شادی  کیلئے کئی ہوٹل  اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کی بکنگ کی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -