پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات ای ووٹنگ کے تحت کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات ای ووٹنگ کے تحت کرانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات ای ووٹنگ کے تحت کرانے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بلدیاتی قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے بعد انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ای وی ایم کو انتخابات میں استعمال کرنے کی قانونی حیثیت بحال ہوجائے گی۔صوبائی حکومت کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جب وفاقی حکومت نے قانون کو منظور کرلیا تو پنجاب حکومت بھی اس کو ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے،پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -