لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ، پی ایس پی نے سندھ حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا 

 لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ، پی ایس پی نے سندھ حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا 
 لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ، پی ایس پی نے سندھ حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی)نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے، بل کوکالعدم قرار دیا جائے۔

نجی ٹی وی کےمطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال سندھ حکومت پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ریاست کے خلاف کام کر رہی ہے، کیا سندھ آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی جاگیرہے؟ جس ملک میں سینیٹر، ایم این اے بکتا ہو، کیا وہاں کونسلرنہیں بکے گا ؟۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو 'را' کے تسلط سےاس لیے آزاد نہیں کرایا کہ آصف زرداری کو دے دیا جائے، ہم 2013ء کے بلدیاتی قانون کو نہیں مانتے، بلدیاتی قانون میں جو اختیارات تھے وہ مزیدکم کیےگئے ہیں۔ ملک میں جاری مہنگائی پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف ایک ہفتے کےدوران تین خودکشیاں ہوئیں، مہنگائی اوربیروزگاری کے باعث عوام پریشان ہیں، مہنگائی کابم گرائیں گےتو لوگ خودکشیاں ہی کریں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -