پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن کتنا بڑھا دیا گیا؟ ہڑتال کے "مثبت نتائج" سامنے آگئے

پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن کتنا بڑھا دیا گیا؟ ہڑتال کے "مثبت نتائج" ...
پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن کتنا بڑھا دیا گیا؟ ہڑتال کے
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے اثرات سامنے آگئے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کی جانب سے منظور کی گئی  سمری کے مطابق پٹرول پر ڈیلرز کا مارجن ایک روپیہ بڑھاکر چار  روپے 90 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔ ڈیزل پر منافع 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر  4 روپے 13 پیسے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 26 نومبر کو ڈیلر مارجن میں اضافے کیلئے ملک گیر ہڑتال کی تھی جس کو  ختم کرانے کیلئے حکومت نے منافع کی شرح بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید :

بزنس -