زرتاج گل اور  ملک امین اسلم میں  جھگڑے کا معاملہ، ریاض فتیانہ کھل کر سامنے آگئے

زرتاج گل اور  ملک امین اسلم میں  جھگڑے کا معاملہ، ریاض فتیانہ کھل کر سامنے ...
زرتاج گل اور  ملک امین اسلم میں  جھگڑے کا معاملہ، ریاض فتیانہ کھل کر سامنے آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ حکومت کا پیسہ ہو یا ڈونرز کا صحیح جگہ پرخرچ ہونا چاہیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  کرپشن پی ٹی آئی کا رکن کرے یا اپوزیشن، معافی نہیں۔ میں نے حکومت یا کسی فرد کے خلاف بات نہیں کی۔سارے خاندان کو بزنس کلاس میں لے جاکر بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرانا نہیں چاہیے۔  ابھی مجھے کسی نے نہیں بلایا، وزیراعظم بلائیں گے تو ضرور بتاؤں گا، میرادونوں اراکین سے  ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ریاض فتیانہ نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا زرتاج گل گلاسکو کانفرنس سے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم سے جھگڑے کے باعث ملک واپس آئی ہیں۔

مزید :

قومی -