صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 31 بلز کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 31 بلز کی منظوری دیدی
صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 31 بلز کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نےپارلیمان کےمشترکہ اجلاس سےمنظورشدہ31بلزکی توثیق کردی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  ​صدرمملکت نےبلزکی توثیق آئین کےآرٹیکل75کے تحت کی۔حکومت کی جانب سے چند روز قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دینے کا حق، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سمیت دیگر بلز منظور کروائے تھے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا اور ان بلز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -