سکھوں کے بعد ایک اور مذہب کے ماننے والوں کو پاکستان کے ویزے جاری کردیے گئے

سکھوں کے بعد ایک اور مذہب کے ماننے والوں کو پاکستان کے ویزے جاری کردیے گئے
سکھوں کے بعد ایک اور مذہب کے ماننے والوں کو پاکستان کے ویزے جاری کردیے گئے
سورس: Wikipedia

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے پاکستان میں مذہبی مقامات پر جانے کے خواہش مند 134 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کردیے۔

پاکستان اوبزرور کے مطابق  پاکستان کا دورہ کرنے والے ہندو یاتری شِو اوتاری ست گرو سنت شادا رام صاحب کے 313 ویں جنم دن کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ یہ تقریبات 4 سے 15 دسمبر کے دوران شادانی دربار حیات پتافی سندھ میں منعقد ہوں گی۔

شادانی دربار مندر 300 سال سے بھی پرانا ہے اور یہ دنیا بھر کے ہندوؤں کیلئے خاص مقام رکھتا ہے۔ سنت شادا رام صاحب سنہ 1708 میں لاہور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے سندھ میں اس مندر کی بنیاد سنہ 1786 میں رکھی تھی۔ 

مزید :

قومی -