جسٹس (ر)جاوید اقبال کی بیرون ملک روانگی کی افواہیں ، اصل حقیقت سامنے آ گئی 

جسٹس (ر)جاوید اقبال کی بیرون ملک روانگی کی افواہیں ، اصل حقیقت سامنے آ گئی 
جسٹس (ر)جاوید اقبال کی بیرون ملک روانگی کی افواہیں ، اصل حقیقت سامنے آ گئی 
سورس: File Photo

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) نے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی بیرون ملک روانگی سے متعلق میڈیا کے ایک حصہ میں شائع ہونے والی خبر کو جھوٹ ، بے بنیاد اور نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کئے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ میڈیا کے ایک حصے میں چیئرمین نیب کی یکم دسمبر 2021ءکو بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر شائع کی گئی ہے ، نیب نے میڈیا کی ایسی تمام خبروں کو یکسر مسترد کر تے ہوئے انہیں جھوٹ، بے بنیاد اور نیب کے خلاف بطور ادارہ اور چیئرمین نیب کے خلاف مذموم مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ قانون اس حوالے سے اپنا راستہ اختیار کرے گا ، یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ افراد جن کے کیسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں وہ نیب پر تنقید کی بجائے مناسب شواہد پیش کر کے اپنا دفاع کریں کیونکہ تنقیدسے نیب کے سرکاری فرائض پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، نیب قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -