چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپی یونین نے اتنی زیادہ سرمایہ کاری کا اعلان کردیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپی یونین نے اتنی زیادہ سرمایہ ...
چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپی یونین نے اتنی زیادہ سرمایہ کاری کا اعلان کردیا کہ حیرت کی انتہا نہ رہے
سورس: Wikimedia Commons

  

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپی یونین نے 300 ارب یورو (340 ارب ڈالر) کے سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کردیا۔

یورپین کمیشن کی صدر کا کہنا ہے  کہ یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے سکیم کو بھروسہ مند برانڈ بنانے کی ضرورت ہے۔ ممالک کو ایسے بااعتماد ساتھیوں کی ضرورت ہے جن کے ساتھ مل کر دیر پا منصوبے شروع کیے جا سکیں۔ یورپی یونین دکھانا چاہتی ہے کہ کس طرح جمہوری سوچ اپنا کر بھی موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمیت ترقی پذیر ملکوں میں دیر پا ترقیاتی منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق یورپی یونین کے اس منصوبے کا سب سے بڑا ہدف براعظم افریقہ ہوگا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -