ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی بولی کب تک متوقع ہے؟بڑا اعلان سامنے آ گیا 

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی بولی کب تک متوقع ہے؟بڑا اعلان سامنے آ گیا 
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی بولی کب تک متوقع ہے؟بڑا اعلان سامنے آ گیا 
سورس: File Photo

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو نے کہاہے کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی بولی بہت جلدی متوقع ہے ، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے حکومتی پروگرام میں نجی سیکٹر کا اعتماد بڑھے گا ۔

 تفصیلات کے مطابق ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری پر اجلاس ہوا دوسری پری بڈ کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کی`،وفاقی سیکریٹری سینئر افسران اور فنانشل ایڈوائزر نے شرکت کی ،کانفرنس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی بولی میں شراکت کے اہل سرمایہ کار بھی شریک ہوئے،سرمایہ کاروں کو ادارے کی مجوزہ بولی کے طریقہ کار سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔سرمایہ کاری نے کہا کہ ایچ ای سی کی نجکاری میں حائل مسائل بولی سے پہلے حل کر لئے جائیں گے۔اس موقع پروفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہاکہ  پرائیویٹائزیشن پروگرام میں شفافیت کا پہلو خاص طور پر مدنظر رکھا ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ حکومت نے2021ءمیں جناح کنونشن سنٹر,ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس,پاکستان سٹیل مل,بلوکی اورحویلی بہادرشاہ پاورپلانٹس کی نجکاری کافیصلہ کیاتھا،تین سالوں میں 47 اداروں کی نجکاری ہوگی۔نیسپاک,پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی),سوئی نادرن وسدرن گیس اوریوٹلٹی سٹورکارپوریشن بھی  فہرست میں شامل ہیں۔

مزید :

قومی -