پنجاب پاک اتھارٹی اور سرور فاؤنڈیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد حقیقت سامنے آگئی 

 پنجاب پاک اتھارٹی اور سرور فاؤنڈیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد ...
 پنجاب پاک اتھارٹی اور سرور فاؤنڈیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد حقیقت سامنے آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ویب ڈیسک)  پنجاب پاک اتھارٹی اور سرور فاؤنڈیشن کیخلاف سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد حقیقت سامنے آگئی، ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تمام منصوبے پیپرا رولز کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں، مخصوص سوشل میڈیا چینلز آب پاک اتھارٹی اور سرور فاؤنڈیشن کے خلاف من گھڑت خبریں چلا رہے ہیں۔ 

ترجمان  پنجاب آب پاک اتھارٹی نے وضاحتی بیان میں بتایاہے کہ پانی کے تمام منصوبوں کو شفافیت اور غیر جانبداری سے مکمل کیا جا رہا ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی میں سرور فاؤنڈیشن کا کوئی بھی منصوبہ زیر تکمیل نہیں ہے، سرور فاؤنڈیشن سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کسی بھی قسم کی معاونت حاصل نہیں کر رہی،  سرور فاؤنڈیشن کیساتھ شراکت داری کا کوئی بھی منصوبہ زیر غور بھی نہیں، منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے گورنر پنجاب اور آب پاک اتھارٹی کی ساکھ کو مجروح کرنا مقصد ہے۔

ان کاکہناتھاکہ سرکاری سطح پر سرور فاؤنڈیشن اور آب پاک اتھارٹی کے معابین کسی بھی قسم کا معاہدہ نہیں کیا گیا، اس طرز کی تمام من گھڑت اور صحافتی اصولوں کے خلاف خبروں کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔