موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) یاماہا کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاماہا نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں چھ ہزار روپے سے سات ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ وائی بی 125 زی 6000 روپے مہنگی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔وائی بی آر 125 کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی ہے۔وائی بی آر 125 جی کی قیمت بھی 7000 روپے تک بڑھ گئی ہے۔جسکے بعد اسکی قیمت دو لاکھ 20 ہزار 500روپے ہو گئی ہے۔
یاماہا کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے کر دیا گیا ہے۔