معید یوسف کی روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟ تفصیلات آ گئیں 

معید یوسف کی روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟ تفصیلات آ گئیں 
معید یوسف کی روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟ تفصیلات آ گئیں 
سورس: PTV

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری مسٹر نکولائی پیٹروشیف کی دعوت پر چھ رکنی وفد کے ہمراہ ماسکو کا دورہ کیا  اوراپنے روسی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی،فریقین نے پاک روس تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گہرائی سے بات چیت کی۔ دوطرفہ تعلقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول اقتصادی، توانائی، دفاع، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور انفارمیشن اور سائبر سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا عزم کیا۔ انہوں نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری کی جانب سے آنے والی صورتحال کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے اپنی اپنی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوطرفہ تعلقات اور باہمی اہمیت کے تمام امور پر مصروف رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید :

قومی -