پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں  روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں  روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں  روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔پی سی بی  سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ملازمین کو خلاف قانون پی ایس ایل الاؤنس سے نوازا گیا۔ 2016 میں بغیر قاعدے کے شروع کیا گیا الاؤنس پی سی بی رولز کے خلاف تنخواہوں میں بھی شامل کر دیا گیا۔ پی سی ایل کی سرگرمیوں کے بغیر بھی ملازمین الاؤنس حاصل کرتے رہے۔پی سی بی نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اربوں روپے کی بینکس میں سرمایہ کاری کی۔ غیر تسلی بخش کارکردگی والے بینکس میں سرمایہ کاری کے دوران آزاد مالی مشیر سے بھی مشاورت نہیں کی گئی۔ پی سی بی نے دوسرے اداروں کی ملکیتی تنصیبات پر 70 کروڑ سے زائد رقم خرچ کر ڈالی۔ پی سی بی کے ملازمین کے 6 کروڑ 85 لاکھ روپے کے میڈیکل الاؤنس پر ٹیکس کٹوتی نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

مزید :

قومی -