سندھ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری کے قتل کا معاملہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

سندھ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری کے قتل کا معاملہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی
سندھ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری کے قتل کا معاملہ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری عرفان علی کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کے بیان پر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق بدھ یکم دسمبر کو گھات لگائے ملزمان نے صبح کالے رنگ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی، جنہوں نے ہیلمٹ پہنی ہوئی تھی۔ قاتلوں نے مقتول پر 6 سے 7 سیدھے اور انتہائی قریب سے فائر کیے۔واقعہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 میں پیش آیا۔ جس سے گاڑی میں موجود وکیل شدید زخمی ہوا۔ وکیل کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ مقتول بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر سیدھی فائرنگ کی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

شاہراہ فیصل پولیس نے مقتول وکیل عرفان علی کے بھائی رضوان علی کی مدعیت میں  دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کیخلاف پاکستان قتل،دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -