افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں ، طالبان کا تین سرحدی چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ 

افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں ، طالبان کا تین ...
افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں ، طالبان کا تین سرحدی چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ 
سورس: twitter

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی طالبان فورسز اور ایرانی سرحدی فورس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، یہ جھڑپ مغربی افغانستان کے صوبہ نمروز کے سرحدی ضلع کنگ میں ہوئی ہے۔افغان صحافیوں نے بتایا کہ طالبان اور ایرانی سرحدی فورس کے درمیان جھڑپ نمروز کے سرحدی ضلع میں بدھ کی شام پانچ  بجے شروع ہوئیں جو آخری اطلاعات تک جاری ہیں۔لڑائی کے دوران طالبان کی جانب سے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ بھاری اسلحہ کا بھی استعمال کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے تین سرحدی چوکیوں پر قبضہ کا دعویٰ کیا گیا ،طالبان نے مزید فوجی کمک بھی طلب کرلی ہے۔مقامی افغان صحافیوں کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ایران کی جانب سے سرحد پر چیک پوسٹ کی تعمیر کی جارہی تھی۔لڑائی کے دوران بعض طالبان فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، لیکن ایران کی جانب کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

بین الاقوامی -