ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 صورتحال کی ابھی خاص سمجھ نہیں آ رہی زائچہ بند ہے ان حالات میں خاموشی اختیار کرنا بہتر رہے گا اور حالات پر نظر رکھیں اس میں کوئی بھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 مریخ زائچے میں موجود ہو تو جھگڑے جیسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں اس لئے آپ کو چاہئے کہ ان معاملات سے بچ کر رہیں اور خاموشی اختیار کریں مخالفت والا خانہ کھلا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ کے لئے آجکل مالی معاملات کاروبار، روز گار والا خانہ مضبوطی سے کھلا ہوا ہے آپ کو اس پر توجہ دے کر اپنے لئے مالی فائدہ حاصل کرنا ہے اور وہ ان شاءاللہ ملے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 جو لوگ کسی طرح کی جکڑن محسوس کر رہے ہیں وہ صدقہ دیں اور اپنے متام حالات کا از سر نو جائزہ لیں آپ کو اصل وجہ معلوم ہو جائے گی اس کی پھر اس کا حل نکالیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 انجان بندے سے دور رہنا ہوگا اور جس بھی طرح کا کوئی لالچ کیوں نہ دیں آپ نے عقل سے کام لینا ہے اس وقت اپنے آپ کو مالی نقصان سے بچانا ہوگا ہوشیار ہو جائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کے لئے دوپہر کے بعد سے لے کر مغرب تک صورتحال بہتر رہے گی کوشش کریں کہ اس وقت ضروری ضروری کام کریں اور آج باقی تمام کاموں کو کل پر ڈال دیں گے زیادہ مناسب بات ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 اپنے معاملات ٹھیک کریں فوری اور اپنے دل کو قابو میں بھی رکھیں آپ جذباتی فیصلے کر رہے ہیں جو کہ مستقبل کے حوالے سے بڑے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ اس لئے غصہ قابو میں ضرور رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں اللہ کا نام لے کر ان شاءاللہ آگے چل کر اس میں کامیابی ملے گی جو لوگ بیماری یا بندش میں ہیں زحل کے جانے سے اب بہتری محسوس کریں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آج بھی دن قدرے سخت ہے آپ کو خاص کامیابی نہیں مل رہی۔ جس کی وجہ سے آپ میں مایوسی کی کیفیت آ رہی ہے اس لئے صدقہ دیں اور سارا دن یاحی یا قیوم کا ورد کرتے رہا کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 صورتحال آج آپ کے حق میں ہے جس بات کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے وہ ان شاءاللہ کم ہو جائے گا البتہ آپ کو ان لوگوں سے دور رہنا ہے جو صرف مطلب کے لئے قریب آتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 روحانی طور پر مضبوط ہونے کی کوشش کریں نماز کی پابندی کریں اور آپ کو اندازہ ہے کہ کس جگہ پر آپ سے غلطیاں ہوئی ہیں۔ اس کی توبہ ضروری ہے اللہ مہربان ہے آسانیاں پیدا فرما دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 استخارے کے بغیر قدم نہ اٹھایا کریں آجکل اس کی بڑی ضرورت ہے زحل زائچے میں موجود جو مشکلات پیدا کرتا ہے اس لئے خود کو نقصان میں تو نہیں ڈالنا صدقہ بھی دیں۔

مزید :

لائف سٹائل -ہاروسکوپ -