انگلش کھلاڑیوں کی دستیابی کے باعث پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ آج ہی ہو گا

انگلش کھلاڑیوں کی دستیابی کے باعث پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ آج ہی ہو گا
انگلش کھلاڑیوں کی دستیابی کے باعث پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ آج ہی ہو گا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی دستیابی کی اطلاع پاکستان کرکٹ بورڈ کو دی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آ ج ہی ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہا ہے ،  جس کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، ٹاس 9 بجے جبکہ میچ 10 بجے شروع ہو گا، رپورٹ کے مطابق  انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی ہے ,واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش سکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی تھی، جن میں  بین سٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

 اس صورتحال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے ۔

اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

مزید :

کھیل -