انگلینڈ کے خلاف آج کے میچ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

انگلینڈ کے خلاف آج کے میچ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے
انگلینڈ کے خلاف آج کے میچ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

  

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا نگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی میں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آج کا میچ کھیلنے والوں کو پریکٹس کرتے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2003 کے بعد پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 4 پلیئرز پاکستان کے لیے ڈیبیو کریں گے، 2003 میں اگست میں بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا، 19 سال قبل کراچی میں محمد حفیظ، عمر گل، شبیر احمد اور یاسر حمید کا ڈیبیو ہوا تھا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو پنڈی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔

مزید :

کھیل -