راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ، انگلش بلے بازوں کی شاندار پرفارمنس

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ، انگلش بلے بازوں کی شاندار پرفارمنس
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ، انگلش بلے بازوں کی شاندار پرفارمنس

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی تاریخی ٹیسٹ میچ   کا پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے، انگلش بلے بازوں نے پاکستانی گیند بازوں کا بھڑکس نکال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، جس پر انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام پر 4 وکٹؤں کے نقصان پر 506 رنز بنا لیے ہیں ، انگلش اوپننگ جوڑی نے آتے ہی پاکستانی گیند بازوں پر لاٹھی چارچ شروع کر دیا اور 233 رنز کا بہترین آغاز  فراہم کیا ، انگلینڈ کو پہلا نقصان اوپننگ بیٹسمین بین ڈکٹ کی وکٹ گرنے سےہوا جو کہ 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد سیٹ بیٹسمین زیک کراؤلے آؤٹ ہوئے  جو کہ 122رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، انگلینڈ کی تیسری وکٹ جوئے روٹ کی شکل میں گری جو 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی چوتھی اور پہلے دن کی آخری وکٹ اولے پاپ کی گری جو 108 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، جبکہ ان کے ساتھی ہیری براک 101 رنز بنا کر تاحال کریز پر موجود ہیں۔ 

انگلش کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک دن میں 4 سینچریاں سکور کی گئی ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2، حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -