تہرا قتل کیس، سزائے موت کے 5 اورعمر قید کے 2 ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار

تہرا قتل کیس، سزائے موت کے 5 اورعمر قید کے 2 ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار
تہرا قتل کیس، سزائے موت کے 5 اورعمر قید کے 2 ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کیس میں ملزموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائے موت کے 5 اور2 عمر قید کے ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار دیدیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے سزائے موت کے 5 اور2 عمر قید کے ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 9 سال بعد 7 ملزموں کو بری کردیا، گواہوں کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ،فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایاگیا ہے،ملزموں سے مال مقدمے کے طور پر کوئی اسلحہ ریکور نہیں کیاگیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی ۔