وکلاء کمپلیکس کی جلد تعمیر اور فنڈز فراہمی سے متعلق کیس ، سی ڈی اے سے رپورٹ طلب 

وکلاء کمپلیکس کی جلد تعمیر اور فنڈز فراہمی سے متعلق کیس ، سی ڈی اے سے رپورٹ ...
وکلاء کمپلیکس کی جلد تعمیر اور فنڈز فراہمی سے متعلق کیس ، سی ڈی اے سے رپورٹ طلب 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلا ءکمپلیکس کی جلد تعمیر اور فنڈز فراہمی سے متعلق کیس میں سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیر اور فنڈز فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،وزارت قانون کے افسر عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کمپلیکس تعمیر سے متعلق ٹینڈرنگ ہو گئی ہے کنٹریکٹ سائن نہیں ہوا ۔وزارت قانون نے کہاکہ سی ڈی اے اپنا کام کرلے تو ہم وفاقی حکومت کو سمری بھیجیں گے ۔چیف جسٹس نے وزارت قانون کے افسر سے استفسار کیا کہ اب آپ کی طرف کچھ ہونا ہے۔

عدالت نے سی ڈی اے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ تمام دستاویزات عدالتی کارروائی کا حصہ بنائیں گے۔عدالت نے وکلاء کمپلیکس کی جلد تعمیر سے متعلق آئندہ سماعت پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے وکلا ءکمپلیکس کی تعمیر سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کرائے۔کیس کی مزید سماعت8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -