پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کے خلا ف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کے خلا ف شہری نے لاہور ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی چینل"ڈان نیوز "کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن یہاں قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے سےمہنگائی برقرار رہے گی، پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنا استحصال کرنے کے برابر اور آئین کے منافی ہے۔