اسلام آباد ہائیکورٹ؛(ن )لیگ ،پیپلزپارٹی ودیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے جلد فیصلے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ؛(ن )لیگ ،پیپلزپارٹی ودیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ؛(ن )لیگ ،پیپلزپارٹی ودیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے جلد فیصلے کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ن)، پیپلزپارٹی ودیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے جلد فیصلہ کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دی گئی،پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے پہلے سے زیرسماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی ۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیا،درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا دیگر جماعتوں کو موقع دیاگیا کہ وہ پی ٹی آئی مخالف غلط رپورٹ کا فائدہ اٹھائیں ،اس طرح کے حربے جمہوریت پر براہ راست حملہ ہیں ۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ پی ٹی آئی و ممبران کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات کا فیصلہ کیا جائے ،الیکشن کمیشن کو ہدایت کریں، ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے ۔