بہاولپور؛وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 طالب علم جاں بحق
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 طالب علم جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقے یزمان میں وین نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سکول کے 3 بچے جاں بحق ہو گئے،حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔