پنجاب اور خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

پنجاب اور خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں، خواجہ آصف
پنجاب اور خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے اسمبلیاں ٹوٹے، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز )کے مطابق وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ آنے دیں، اس کے بعد حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ ایک 2 روز یا جمعہ تک آ جائے گا، اس سے پہلے میں کیا پیش گوئی کرسکتا ہوں، اگر کوئی حکمت عملی ہماری ہے تو وہ میں میڈیا پر تو نہیں بتاؤں گا،پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے اسمبلیاں ٹوٹے، ظاہر بات ہے پارلیمنٹرین تو نہیں چاہتے وقت سے پہلے ان کی چھٹی ہو جائے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم اس نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ جلد دے دیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -