3 تارکین وطن بحری جہاز کے سٹیئرنگ بلیڈ پر بیٹھ کر 11 دن بعد سپین پہنچ گئے، حیران کن واقعہ

3 تارکین وطن بحری جہاز کے سٹیئرنگ بلیڈ پر بیٹھ کر 11 دن بعد سپین پہنچ گئے، ...
3 تارکین وطن بحری جہاز کے سٹیئرنگ بلیڈ پر بیٹھ کر 11 دن بعد سپین پہنچ گئے، حیران کن واقعہ

  

میڈرڈ (ویب ڈیسک) تین تارکین وطن خفیہ طریقے سے ایک بحری جہاز کے انتہائی خطرناک حصے سٹیئرنگ بلیڈ میں بیٹھ کر نائیجریا سے سپین کے کینری جزائر تک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں تارکین وطنوں نے 11 دن تک  بحری جہاز کے نچلے حصے میں موجود سٹیئرنگ کیلئے استعمال ہونے والے بلیڈ کے اوپر بیٹھ کر سفر کیا۔ہسپانوی کوسٹ گارڈ نے تینوں تارکین وطنوں کوریسکیو کرکے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔کوسٹ گارڈز کے مطابق تینوں تارکین وطن پانی کی کمی اور ہائپو تھرمیا کا شکار ہوگئے تھے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔17 نومبر کو نائیجریا سے ایک آئل، کیمیکل ٹینکر روانہ ہوا تھا جس میں یہ تینوں تارکین وطن چھپ کر سوار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ کینری جزائر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے افریقی تارکین وطنوں کیلئے ایک گیٹ وے رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -