پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے متعلق آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے متعلق آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے متعلق آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

  

 لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔

 ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آرہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے ،پاکستان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے، جنوری سے نومبر 2022 تک کراچی میں 970 مریض رپورٹ ہوئے ۔

رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اور گوادر سمیت بلوچستان کے 6 اضلاع ہائی رسک قرار دیے گئے ہیں ، واضح رہے کہ ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -