ملائکہ اروڑا کے حاملہ ہونے کی خبروں پر بوائے فرینڈ ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی، رد عمل جاری کر دیا

ملائکہ اروڑا کے حاملہ ہونے کی خبروں پر بوائے فرینڈ ارجن کپور نے خاموشی توڑ ...
ملائکہ اروڑا کے حاملہ ہونے کی خبروں پر بوائے فرینڈ ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی، رد عمل جاری کر دیا
سورس: Instagram/arjunkapoor

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مائکہ اروڑاکے حاملہ ہونے کی خبروں پر ارجن کپور کا ردعمل سامنے آگیا ۔ 

"پنک ولا" کی رپورٹ کے مطابق ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کئی عرصے سے قریبی رشتے میں ہیں اور آئے دن ان کی جلد شادی کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی ہیں ،اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس خبر کو سن کر ارجن کپور نے فوراً ہی سوشل میڈیا میں اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو جھوٹا قرار دیا۔ارجن نے  انسٹاگرام پر پنک ولا اور ملائکہ کے حاملہ ہونے کی خبر دینے والی صحافی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ"آپ اس سے زیادہ نیچے نہیں گرسکتے ،آپ گھٹیا خبریں چھاپنے کے لیے غیر اخلاقی حد تک چلے جاتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ یہ صحافی باقاعدگی سے اس طرح کی خبریں دیتی ہے، ہم ہمیشہ ان جھوٹے آرٹیکلز کو نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ یہ میڈیا  میں پھیل بھی جاتے ہیں اور سچ بن جاتے ہیں۔ ارجن نے خبردار کیا کہ  ہماری ذاتی زندگیوں سے کھیلنے کی ہمت نہ کریں۔ 

اس کے علاوہ ملائکہ نے بھی ارجن کی سٹوری کا سکرین شاٹ لگایا اور بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کی کلاس لی۔

مزید :

تفریح -